لاہور میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے تحت جنرل ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے آڈیٹوریم میں استقبال رمضان اجتماع ہوا جس میں رکن ِشوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کواسلام کی تعلیمات ایک مسلمان کے بارے میں کیا ہیں، رمضان کو گزارنے کا طریقہ، رمضان کی تیاری کس طرح کریں اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔

اس اجتماع میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اعوان ، صدر ملک وسیم ، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز کنسلٹنٹ ، سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔( رپورٹ : شمشیر علی عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)